بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ آغاز کے بعد سے حوثیوں کا اسرائیل پر دوسرا حملہ

امریکا اسرائیل کی ایران پر جنگ مسلط کرنے کے بعد حوثیوں نے یمن سے آج دوسری بار اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل فوج نے دعویٰ کیا کہ یمن سے آنے والے دو ڈرونز کو ناکام بنادیا گیا ہے تاہم صیہونی فوج نے مزید تفصیلات نہیں دیں۔یمن میں ایران حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے ہفتے کے روز جنگ میں داخل ہو کر اسرائیل پر میزائل داغے جس نے مشرق وسطیٰ میں تنازع کو اور بڑھا دیا ہے۔یمن سے ہونے والا یہ تازہ ترین حملہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد ہوئے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران "براہ راست اور بالواسطہ” بات چیت کر رہے ہیں اور یہ کہ ایران کے نئے رہنما "زیادہ سمجھدار ہیں”۔تاہم دوسری جانب امریکا نے خطے میں مزید افواج بھی بھیج دی ہے۔ پاکستان، جو تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالث کے طور پر کام کر رہا ہے، نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں "بامعنی مذاکرات” کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے جس کا مقصد ایک ماہ سے جاری ایران جنگ کو ختم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button