بین الاقوامی
افغانستان میں شہری حقوق پامال، خواتین اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ

انسانی حقوق کی افغان تنظیم رواداری نے افغانستان پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔افغان تنظیم کی رپورٹ کے مطابق طالبان کی پالیسیوں نے افغانستان کو بحران میں دھکیل دیا، افغانستان میں شہری حقوق پامال، خواتین اور اقلیتوں پر مظالم میں اضافہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں ٹارگٹ کلنگ، ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں میں 40.4 اضافہ ہوا اور 611 افراد متاثر ہوئے۔انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں 2025 میں آمرانہ قوانین سے خواتین کے حقوق پامال کیے، افغانستان میں طالبان عدالتوں نے جسمانی اور تذلیل آمیز سزائیں نافذ کیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغانستان میں نسلی و مذہبی اقلیتیں روزگار اور خدمات سے محروم ہیں، آزاد اداروں اور عدلیہ کی غیر موجودگی سے افغانستان میں حقوق کی پامالی میں اضافہ ہوا۔



