بین الاقوامی

سعودی عرب نے ایران کیخلاف جنگ کی ’حوصلہ افزائی‘ کا الزام سختی سے مسترد کردیا

سعودی عرب نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے حوالے سے ایک امریکی اخبار میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کی سختی سے تردید کر دی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی قیادت ایران کے خلاف طویل جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔سعودی سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی جانب سے ایسی کسی پالیسی یا موقف کا اظہار نہیں کیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ سعودی عرب ان خلیجی ممالک میں شامل ہے جو خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کو کم کرنے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں۔مزید برآں، سعودی حکام نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ مملکت کسی بھی ممکنہ جنگ کا حصہ نہیں بنے گی اور خطے میں امن کے قیام کو ترجیح دے رہی ہے۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مشرق وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مختلف ممالک اپنے اپنے مؤقف واضح کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button