کینیڈا؛ تباہ ہونے والے طیارے کی خوش قسمت ایئرہوسٹس کے زندہ بچ جانے کی معجزانہ کہانی

کینیڈا کے ایئرپورٹ پر ہونے والے بدترین طیارہ حادثے میں خاتون فلائٹ اٹینڈنٹ معجزانہ طور پر جہاز سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی تھیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک کے لاگوارڈیا ائرپورٹ پر اتوار کو ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جب ایئر کینیڈا کا طیارہ لینڈنگ کے دوران فائر ٹرک سے ٹکرا گیا تھا۔اس حادثے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 9 افراد زخمی ہوئے جن میں فلائٹ اٹینڈنٹ سولانج ٹریملے بھی شامل ہیں۔سولانج کی بیٹی سارہ لیپائن نے بتایا کہ حادثے کے وقت ان کی ماں کی سیٹ طیارے سے 100 میٹر سے زائد دور جا گرا تھا لیکن وہ اپنے سیٹ پر مضبوطی سے بندھی ہونے کے باعث بچ گئی۔سارہ لیپائن نے اسے مکمل معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ماں کے ساتھ ایک محافظ فرشتہ موجود تھا۔ سولانج کو متعدد ہڈیوں کے فریکچر آئے اور ان کی ٹانگ کی سرجری کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔



