بین الاقوامی

افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پھیلتے دہشتگرد گروہ خطے کیلئے سنگین خطرہ بن گئے

افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پھیلتے دہشتگرد گروہ اور مجرمانہ نیٹ ورکس خطے کے ممالک کیلئے سنگین خطرہ بن گئے۔نااہل افغان طالبان کی ناکام رجیم نے معاشی اور سیاسی ڈھانچے کو تباہ کر کے افغان عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، امریکی جریدہ نے شدت پسندی کے فروغ میں مصروف افغان طالبان رجیم کی ناکامیوں کو آشکار کردیا۔امریکی جریدے اسمال وارز جرنل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی موجودہ سنگین صورتحال علاقائی اور عالمی سطح پر شدید خطرات پیدا کر رہی ہے، افغانستان میں مفلوج سیاست، نظریاتی سختی اور عالمی تنہائی ایسے خطرات پیدا کر رہی ہیں جو سرحدوں سے باہر بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رجیم میں ساختی کمزوریاں، ناکام ادارے، گہرا معاشی سکڑاؤ اور وسیع پیمانے پر سماجی اخراج نے عدم استحکام کو شدت دی ہے، معاشی تباہی کے باعث افغانستان کی نصف سے زیادہ آبادی شدید غربت و افلاس کا شکار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button