بین الاقوامی
Trending

مشرق وسطیٰ میں جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے؛ برطانوی وزیراعظم

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ طویل عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ ہمیں اسی حساب سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ان خیالات کا اظہار پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے فوری اور جلد خاتمے کی امید پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کی تمام تر توجہ توانائی بحران کو جلد از جلد کم کرنے پر مرکوز ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جنگ کے آغاز سے ہی اپنی ٹیم کو واضح ہدایات دی تھیں کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ تنازع مختصر ہوگا۔دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ سفارتی پیش رفت کا خیرمقدم کیا ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہو رہی ہے تو یہ ایک خوش آئند امر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button