بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ نے ٹرمپ کو پھنسا دیا، سابق امریکی وزیر دفاع کا بڑا انکشاف

واشنگٹن: امریکا کے سابق سیکرٹری دفاع اور سابق سی آئی اے ڈائریکٹر لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک انتہائی مشکل صورتحال میں پھنس چکے ہیں، جہاں ان کے پاس مؤثر اور واضح راستہ موجود نہیں رہا۔برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں لیون پنیٹا نے ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹھوس منصوبہ بندی کے بجائے محض قیاس آرائیوں اور غیر حقیقت پسندانہ سوچ پر انحصار کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ٹرمپ کو یہ غلط فہمی ہے کہ ان کے بیانات خود بخود حقیقت میں تبدیل ہو جائیں گے، جو کہ ایک غیر سنجیدہ طرزِ عمل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کو نشانہ بنانا ایک بڑی اسٹریٹجک غلطی تھی، کیونکہ اس کے نتیجے میں عوامی بغاوت کے بجائے زیادہ سخت مؤقف رکھنے والی قیادت سامنے آئی ہے، جس سے تنازع مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button