بین الاقوامی
Trending

پاور پلانٹس پر حملے ہوئے تو خطے سے باہر عالمی ٹیکنالوجی مراکز کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی دھمکی

ایران کی پاسداران انقلاب کی خفیہ سروس نے تنبیہ کی ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے مطابق پاور پلانٹس پر حملے کیے گئے تو جواب میں 48 گھنٹوں کے اندر خطے سے باہر بڑے ٹیکنالوجی مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کی انٹیلی جینس سروس نے بیان میں کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے 28 فروری سے آبنائے ہرمز کا انتظام سنبھالا ہوا ہے اور امریکا کو خطے میں قائم بیسز خالی کرنے پر مجبور اور اسرائیلی حکومت کے ٹیکنالوجی مراکز تباہ کر رہی ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اب ایرانی مسلح افواج کی نظر خطے سے باہر ایرانی دشمنوں سے منسلک ٹیکنالوجی اور سیاسی تنصیبات پر ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بیان میں کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے اندر پاور پلانٹس پر حملے کیے تو خطے بھر میں توانائی اور ایندھن کے انفرا اسٹرکچر کو تباہ کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاور پلانٹس اور انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنائے جانے کے فوری بعد خطے بھر میں اہم انفرا اسٹرکچر اور توانائی مراکز کو ہدف بنایا جائے گا اور ناقابل تلافی انداز میں تباہ کردیا جائے گا۔اس سے قبل خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے ترجمان لیفٹننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے بھی خبردار کیا تھا کہ اگر ایرانی پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا گیا تو تباہ کن جواب دیا جائے گا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو نہیں کھولا گیا تو ایرانی پاور پلانٹس نشانہ بنائے جائیں گے۔دوسری جانب ایران نے واضح کردیا تھا کہ آبنائے ہرمز ان ممالک کے لیے کھلا ہوا ہے جو ایران کے دشمنوں کے ساتھ کھڑے نہیں ہیں تاہم خبردار کیا تھا کہ اگر پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو خطے سے باہر بھی اس کا جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button