بین الاقوامی
Trending

امریکا کا امارات کو 7 ارب ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے متحدہ عرب امارات کو تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت یو اے ای کو تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل سسٹمز اور 1.3 ارب ڈالر کے جدید جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کیے جائیں گے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھ رہی ہے اور خلیجی ممالک اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق امریکا اس سے قبل بھی تین خلیجی ممالک کو مجموعی طور پر 16.5 ارب ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، جس میں ایران کے حملوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے امارات میں شہریوں اور اہم تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی مذمت بھی کی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button