بین الاقوامی
Trending

ایران جنگ پر امریکا میں سیاسی ہنگامہ، ٹرمپ کو اپنی ہی جماعت سے مخالفت کا سامنا

ایران کے خلاف جاری جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں نئی ہلچل پیدا کر دی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کے اندر اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پارٹی کے کچھ رہنما اور کارکن ایران کے خلاف جنگ کی حمایت کر رہے ہیں، جبکہ متعدد قدامت پسند شخصیات اس جنگ کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کر رہی ہیں۔کئی ریپبلکن حلقوں میں یہ موقف بھی سامنے آ رہا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ دراصل اسرائیل کے مفادات کی جنگ ہے اور امریکا کو اس میں براہِ راست شامل نہیں ہونا چاہیے۔امریکی میڈیا شخصیت ٹکر کارلسن نے کھل کر کہا کہ امریکا کو اس تنازع سے جلد باہر نکل جانا چاہیے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے گزشتہ ماہ صدر ٹرمپ سے ملاقات کر کے انہیں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے باز رکھنے کی کوشش بھی کی تھی۔اسی طرح معروف پوڈکاسٹر جو روگن نے بھی اس جنگ کو انتہائی پاگل پن قرار دیا، جبکہ سابق رکن کانگریس ٹیلر گرین نے کہا کہ امریکی عوام نے مزید بیرونی جنگوں کے خلاف ووٹ دیا تھا۔ادھر امریکی کانگریس میں بھی اس معاملے پر اختلافات دیکھنے میں آئے ہیں۔ ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے ایک ایسے بل کی حمایت کی جس کے تحت کانگریس کو جنگ پر ویٹو کا اختیار دیا جا سکتا تھا، تاہم یہ تجویز کامیاب نہ ہو سکی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button