بین الاقوامی
Trending

امریکی خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جبکہ امریکی خام تیل اور عالمی بینچ مارک برینٹ دونوں میں کام تیل کی قیمت تقریباً 98 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور اس کا بڑا سبب تیل کی سپلائی کا متاثر ہونا ہے۔دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل کی ترسیل آبنائے ہرمز سے ہوتی ہے جسے فی الحال ایران نے بند کیا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 200 ڈالر فی بیرل تک جاسکتی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر خلیج کے ممالک سے تیل کی ترسیل متاثر رہی تو عالمی منڈی میں روزانہ کروڑوں بیرل سپلائی کم ہو سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button