بین الاقوامی

منڈپ سے گینگسٹر دولہا گرفتار، دلہن کی پولیس سے رو رو کر شادی مکمل کرنے کی دہائیاں

بھارت کے شہر بھوپال میں ایک شادی کے موقع پر پولیس نے دولہا کو منڈپ سے گرفتار کر لیا جس سے شادی کی تقریب میں افراتفری مچ گئی۔دلہا آکاش عرف بھورا ہڈی مبینہ طور پر ایک جرائم پیشہ گینگ کا سربراہ ہے جس کے خلاف متعدد اغوا برائے تاون سمیت سنگین الزامات کے 35 مقدمات درج ہیں۔دلہن پولیس کے سامنے روتے ہوئے اپیل کرتی رہی کہ کم از کم دو گھنٹے کے لیے دولہا کو چھوڑ دیا جائے تاکہ شادی کے رسومات مکمل ہو سکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے چند گھنٹوں بعد دلہن سیما مہندی اور ہلدی لگے ہاتھوں کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور پولیس افسران سے التجا کی کہ اسے اس جرم کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا اور شادی کے مہمان اس کے گھر میں انتظار کر رہے ہیں۔دلہن نے یہ بھی کہا کہ پولیس تحویل میں ہی شادی کی رسم ادا کرنے دی جائے تاہم پولیس نے دلہن کی درخواست مسترد کر دی اور دولہا کو فوری طور پر گرفتار کرکے لے گئی۔پولیس کے مطابق دولہا کے پانچ ساتھیوں کو بھی شادی کی تقریب سے گرفتار کیا گیا، تمام ملزمان کو عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button