بین الاقوامی
Trending

اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے قریب زور دار دھماکا

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے قریب زور دار دھماکا ہوا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اوسلو میں امریکی سفارتخانے کے قریب دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ دھماکہ عمارت کے داخلی دروازے کے پاس ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ گاڑیوں اور سفارتخانے کو معمولی نقصان پہنچا ہے، امریکی سفارتخانے کے عملے نے اس بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت یہ معلوم نہیں کہ دھماکہ کیسے ہوا یا اس میں کون ملوث ہو سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button