بین الاقوامی
Trending

ہماری فضائی حدود ایران پر حملے کیلئے استعمال نہیں ہوں گی، امارات کا دو ٹوک اعلان

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی فضائی حدود ایران پر کسی بھی حملے کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔وزیرِ مملکت برائے بین الاقوامی تعاون ریم الہاشمی نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امارات اپنی فضائی حدود کسی تیسرے ملک کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے فراہم نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے کے لیے خطرہ ہے، تاہم فوجی حل مسئلے کا حل نہیں اور بڑھتی کشیدگی پورے خطے کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ان کے مطابق امارات کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔دوسری جانب ابوظبی میں عسکری حکام نے کہا ہے کہ ملک حالتِ جنگ میں ہے۔ ایئرفورس ترجمان کے مطابق مسلح افواج مکمل جنگی تیاری کی حالت میں ہیں اور ملکی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button