بین الاقوامی

قطر ایئر ویز کا فلائٹ آپریشن معطل، سری لنکن ایئر لائن کا دبئی کیلئے بحال

مشرق وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال کے باعث قطر ایئر ویز نے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر 6 مارچ تک معطل رکھنے کا اعلان کر دیا۔قطر ایئر ویز نے فلائٹ آپریشن کے متعلق مسافروں کے لیے تازہ اپ ڈیٹ جاری کر دی۔قطر ایئر ویز کے مطابق مسافروں کو 6 مارچ کو صبح 9 بجے مزید آگاہی دی جائے گی، قطر کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے قطری فضائی حدود تاحال بند ہے۔قطری فضائی حدود کے بحفاظت دوبارہ کھلنے اعلان کے بعد قطر ایئر ویز دوبارہ اپنا آپریشن شروع کرے گی۔ قطری فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے قطر ایئرویز کا فلائٹ آپریشن 28 فروری سے عارضی طور پر معطل ہے۔تمام مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ qatarairways.com یا Qatar Airways موبائل ایپ کے ذریعے پرواز کی تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔دوسری جانب، سری لنکن ایئر لائن نے دبئی کے لیے آج سے محدود پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ترجمان سری لنکن ایئر لائن کے مطابق 28 فروری کے بعد آج 4 مارچ سے کولمبو اور دبئی کے درمیان محدود پیمانے پر پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔پرواز UL231 کولمبو سے دبئی روانہ ہوگی، دبئی سے واپسی کی پرواز UL232 مسافروں کو لیکر کولمبو پہنچے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button