بین الاقوامی
Trending

اسرائیل اور امریکا کا مشترکہ حملہ؛ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ،ایران میں سات روز کیلئےچھٹی

اسرائیل اور امریکا کے ایران پر مشترکہ حملے کے بعد ایران کے بھی جوابی حملے جاری ہیں، اسرائیل کے رات گئے حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای شہید ہوگئے جس کی ایرانی حکومت نے تصدیق کردی۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق شہادت کے وقت ایرانی سپریم لیڈر اپنے دفتر میں موجود تھے جہاں اسرائیل نے میزائل برسائے۔ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران میں سات روز کے لیے چھٹی اور چالیس روزہ سوگ کا اعلان کردیا گیا جبکہ عراق میں مقدس روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹیں روشن کردی گئی ہیں۔ سپریم لیڈر کی شہادت کے بعد ایران کے شہر مشہد میں حرم امام رضا کے گنبد پر سیاہ پرچم لہرایا دیا گیا، یہ پرچم روایتی مذہبی عزاء یا سوگ کے مواقع پر لہرایا جاتا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطاق آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر مشہد میں سوگ کی فضاء ہے، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد مشہد میں عوام بڑی تعداد میں جمع ہوگئے۔حرم امام رضا سے ویڈیو جاری کر دی گئی جس میں کئی افراد غم سے نڈھال ہو کر زمین پر بیٹھے نظر آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button