آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایران کے 27 امریکی اڈوں پر شدید حملے

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے مشرق وسطیٰ میں موجود 27 امریکی اڈوں پر حملے شروع کر دیے۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اس ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ بمباری کے جواب میں چھٹے مرحلے کے حملے شروع کر دیے گئے ہیں۔آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 27 امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اسرائیل کے تل نوف ایئربیس، تل ابیب میں واقع اسرائیلی فوج کے کمانڈ ہیڈکوارٹرز ہاکیریا، اور اسی شہر میں ایک بڑے دفاعی صنعتی کمپلیکس پر بھی حملے کیے گئے۔آئی آر جی سی نے مزید خبردار کیا کہ ایرانی افواج انتقام کا ایک مختلف اور سخت قدم اٹھائیں گی اور پے در پے تھپڑ رسید کرے گی۔ایران کے جوابی حملے سے خطے میں مزید کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔



