بین الاقوامی
Trending

ایپسٹین فائلز میں نام آنے پر سابق وزیراعظم کی مبینہ خودکشی کی کوشش

اوسلو: ناروے کے سابق وزیرِاعظم اور نوبیل امن کمیٹی کے سابق چیئرمین تھوربیورن جیگ لینڈ کے بارے میں میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 75 سالہ سیاستدان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم حکام کی جانب سے باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا نام مبینہ طور پر جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں سامنے آیا تھا، جس کے بعد ناروے کی پولیس نے اس ماہ ان کی رہائش گاہوں پر تلاشی بھی لی تھی۔رپورٹس کے مطابق دستاویزات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیگ لینڈ کے ایپسٹین کے ساتھ کئی برسوں سے روابط تھے اور انہیں غیر ملکی دوروں اور قیام کی پیشکش کی گئی تھی۔تھوربیورن جیگ لینڈ 2009 سے 2015 تک نوبیل امن کمیٹی کے چیئرمین رہے، جبکہ وہ کونسل آف یورپ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔تاحال ناروے کے حکام کی جانب سے الزامات یا واقعے کی مکمل تفصیلات پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button