الاسکا میں 6.3 شدت کا خطرناک زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

الاسکا: امریکا کی ریاست الاسکا کے علاقے نکولسکی کے قریب 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ اتوار کی شام 22 فروری کو مقامی وقت کے مطابق 7 بج کر 11 منٹ پر آیا۔رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین کی سطح سے تقریباً 0.6 میل تھی، جو انتہائی کم گہرائی شمار ہوتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم گہرائی میں آنے والے زلزلے عام طور پر زیادہ شدت سے محسوس کیے جاتے ہیں کیونکہ ان کا مرکز زمین کی سطح کے قریب ہوتا ہے۔انکارپوریٹڈ ریسرچ انسٹی ٹیوشنز فار سیزمولوجی نے بھی زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی ہے۔ماہرین کے مطابق زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے مقام سے متعلق اعداد و شمار میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید تجزیے کے بعد رد و بدل ممکن ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مرکز کے قریب آبادی نے محسوس کیے، تاہم کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع نہیں ملی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معمولی نوعیت کے نقصانات، جیسے گھروں میں اشیاء کا گر جانا یا شیشوں کا ٹوٹنا، ممکن ہے۔



