بین الاقوامی
Trending

شاہ چارلس کو انکے بھائی اینڈریو کی خفیہ ڈیلز سے 2019 میں ہی خبردار کردیا گیا تھا، ایپسٹین دستاویزات میں انکشاف

بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو انکے بھائی اینڈریو کی خفیہ ڈیلز کے بارے میں 2019 ہی میں خبردار کردیا گیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق کمسنوں سے جنسی درندگی میں ملوث جیفری ایپسٹین کے بارے میں جاری دستاویزات کے مطابق شاہ چارلس کو یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ اینڈریو شاہی خاندان کے نام کا غلط استعمال کررہے ہیں۔دستاویزات کے مطابق شاہی محل کو خفیہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ سابق ڈیوک اینڈریو نے متنازعہ ارب پتی ڈیوڈ رولینڈ کے ساتھ پوشیدہ طور پر مالیاتی تعلق قائم کیا ہوا ہے۔خیال رہے کہ برطانوی پولیس نے جیفری ایپسٹین سے تعلق کے الزام میں چند روز قبل شاہ چارلس کے بھائی اینڈریو کو گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button