بین الاقوامی
دبئی میں بچے کو بائیک چلانا مہنگا پڑ گیا، 38 لاکھ روپے جرمانہ لگ گیا

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کم عمر بچوں کی جانب سے مین روڈ پر کواڈ بائیک چلانے پر سخت کارروائی کی گئی ہے۔دبئی پولیس نے 50 ہزار درہم (تقریباً 38 لاکھ پاکستانی روپے) جرمانہ عائد کرتے ہوئے بائیک ضبط کرلی۔خلیجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریفک پولیس نے پیٹرولنگ کے دوران دو بچوں کو مرکزی شاہراہ پر چار پہیوں والی کواڈ بائیک چلاتے دیکھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں روکا گیا اور والدین کو موقع پر طلب کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں کو مصروف سڑکوں پر گاڑی یا بائیک چلانے کی اجازت دینا نہ صرف ان کی جان بلکہ دیگر شہریوں کی حفاظت کے لیے بھی شدید خطرہ بن سکتا ہے۔ اسی لیے قانون کے مطابق 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا گیا۔



