بین الاقوامی
Trending

جنسی زیادتی میں ملوث ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی، ممکنہ طورپرانکا گلادبایا گیا، ڈاکٹر کا دعویٰ

کمسنوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ امریکی جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا ہے کہ جیفری ایپسٹین نےخودکشی نہیں کی بلکہ ممکنہ طورپراس کا گلادبایا گیا ہے۔ادھرایپسٹین سے مبینہ تعلق پر ڈی پی ورلڈ کے سربراہ سلطان احمد بن سلائم مستعفی ہو گئے۔ایپسٹین دستاویز میں سامنے آیا تھا کہ تشدد سے متعلق ویڈیو بھیجنے پر جیفری ایپسٹین نے سلطان احمد بن سلائم کاشکریہ ادا کیا تھا۔یاد رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں امریکی جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جیفری ایپسٹین کی کمسن بچوں سے جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سے متعلق معلومات پر مبنی فائلز جاری کی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button