بین الاقوامی
Trending

ایران کے بحری بیڑے میں شامل خفیہ ٹینکرز کو ماہرین نے ٹِکنگ ٹائم بم قرار دیدیا

ایران کے بحری بیڑے میں شامل پرانے تیل بردار ٹینکرز سمندری حیات کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ پرانے آئل ٹینکرز عالمی پابندیوں سے بچنے کے لیے اپنے سیٹلائٹ ٹریکنگ سسٹمز بند کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی نگرانی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔ماہرین نے ایسے 29 ایرانی ٹینکرز کا تجزیہ کیا جن میں سے آدھے جہاز 20 سال سے زیادہ پرانے یعنی وہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ سروس لائف مکمل کرچکے ہیں۔ماہرین نے ان میں سے 7 آئل ٹینکرز کو انتہائی خطرناک قرار دیا جب کہ 3 ٹینکرز 30 سال سے بھی پرانے تھے۔ جن میں سے 5 بہت بڑے خام تیل بردار تھے جن میں تقریبا 3 لاکھ ٹن تیل تک بھی ہوسکتا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی حادثے یا تصادم کی صورت میں رساؤ سے سمندر میں بہت زیادہ تیل پھیل سکتا ہے جس کے اثرات سمندری حیات، ساحلوں اور انسانی صحت پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button