بین الاقوامی
Trending

ایپسٹین فائلز: زبان کھولنے کیلئے گلین میکس ویل نے ٹرمپ سے معافی کی شرط رکھ دی

امریکی کانگریس کی ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے جےفری ایپسٹائن کی معاون گیسلین میکس ویل نے پیر کو سوالات کا جواب دینے سے انکار کر دیا، تاہم ان کے وکیل نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں معافی دیں تو وہ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔64 سالہ میکس ویل 20 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں، انہیں نابالغ لڑکیوں کو ایپسٹائن کے لیے فراہم کرنے کے جرم میں 2021 میں سزا دی گئی تھی۔میکس ویل نے کمیٹی کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے Fifth Amendment کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو قصوروار ثابت کرنے سے بچانے کے لیے خاموش رہیں گی۔ان کے وکیل ڈیوڈ مارکس نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ انہیں معافی دیں تو وہ عوام کے سامنے سچائی بیان کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ اور سابق صدر بل کلنٹن دونوں ایپسٹائن کے دوست تھے لیکن کسی جرم میں ملوث نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button