بین الاقوامی
سعودی عرب اور صومالیہ کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ

صومالیہ اور سعودی عرب نے فوجی تعاون سے متعلق ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیئے۔عرب میڈیا کے مطابق اس معاہدے صومالی وزیر دفاع احمد معلم فقی اور سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں ہونے والی ایک باوقار تقریب میں کیے۔جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور فوجی تعلقات کو مضبوط بنانا اور مشترکہ فوجی تربیت، تجربات کے تبادلے، اور دفاعی صلاحیتوں میں بہتری لانا شامل ہے۔ابھی معاہدے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اس معاہدے کا بنیادی مقصد خطے میں مشترکہ مفادات اور شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔تاہم یہ قدم خطے میں بڑھتی عسکری و سیاسی کشیدگی کے دوران اہم تصور کیا جا رہا ہے۔صومالیہ نے گزشتہ ماہ قطر کے ساتھ بھی دفاعی تعاون کا معاہدہ کیا تھا، جس میں فوجی تربیت اور دفاعی تجربات کے تبادلے شامل ہیں۔



