بین الاقوامی

برلن: بارش اور برفباری سے رن وے پر پانی جم گیا، ائیرپورٹ بند

جرمنی کے شہر برلن میں بارش کے بعد برف جمنے کے باعث فضائی نظام بری طرح متاثر ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز برلن میں شدید بارش اور برف باری ریکارڈ کی گئی، سرد موسم کی وجہ سے بارش کا پانی ائیرپورٹ کے رن وے پر بھی جم گیا۔برف جمنے کی وجہ سے جمعرات کو پروازوں کی روانگی بھی متاثر ہوئی اور متعدد پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔ائیرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کو ائیر لائن کی ویب سائٹ پر موجود تازہ ترین معلومات حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی۔اس کے علاوہ ائیرپورٹ انتظامیہ نے ائیرپورٹ کو خراب موسمی صورتحال کی وجہ سے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔یاد رہے کہ جرمنی میں موسم کی شدت کے سبب ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوگیا ہے اور سبزی کی ایک قسم سے بھرا ٹرک حادثے کاشکار ہونے کے سبب اہم شاہ راہ گھنٹوں بند رہی۔سبزیوںسے بھراٹرک فرینکفرٹ کے قریب حادثے کاشکار ہوا جس سے شاہ راہ پر سبزیاں اور اچار کے بیگزپھیل کر جم گئے۔ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کہیں نیچے ہونے کے سبب اسے ہٹانا دشوار ہوگیا، جس کے سبب10 کلومیٹر تک ٹریفک جام رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button