بین الاقوامی

دہلی میں خطرے کی گھنٹی، 15 دن میں 800 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے

بھارتی دارالحکومت دہلی میں لاپتہ افراد کے بڑھتے واقعات نے شہری سلامتی اور ریاستی نگرانی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جنوری 2026 کے پہلے پندرہ دنوں میں دہلی سے 807 افراد لاپتہ ہوئے، جن میں 509 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہونے والوں میں 191 کم عمر بچے بھی شامل ہیں، جس کے باعث دہلی کو خواتین اور بچوں کے لیے غیر محفوظ شہر قرار دیا جا رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درجنوں افراد کا لاپتہ ہونا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال بھی دہلی سے 24 ہزار 500 سے زائد افراد لاپتہ ہوئے تھے، جن میں 60 فیصد سے زیادہ خواتین شامل تھیں۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال شہری سلامتی کے نظام میں مسلسل کمزوری کی عکاسی کرتی ہے۔بین الاقوامی رپورٹس اور تجزیوں کے مطابق بھارت کو گزشتہ برسوں میں خواتین کے خلاف جرائم اور جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات کے باعث شدید تنقید کا سامنا رہا ہے، جبکہ دہلی کو بارہا ایسے جرائم کے حوالے سے نمایاں کیا جاتا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے بڑھتے واقعات ریاستی نگرانی کی کمی اور ادارہ جاتی ناکامی کی نشاندہی کرتے ہیں، جس کا براہِ راست اثر خواتین اور کمزور طبقات کی سلامتی پر پڑ رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button