بین الاقوامی
Trending

ایران جوہری مذاکرات استنبول سے عمان منتقل کرنا چاہتا ہے: امریکی میڈیا

امریکی میڈیا نے علاقائی سفارتکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات کا مقام ترکیے کے شہر استنبول کے بجائے عمان منتقل کرنا چاہتا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا ان مذاکرات میں جوہری پروگرام کے علاوہ بیلسٹک میزائل اور خطے میں ایران سے منسلک گروہوں کی سرگرمیوں جیسے موضوعات بھی شامل کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران کا مؤقف ہے کہ بات چیت صرف جوہری امور تک محدود رہنی چاہیے۔ سفارتکاروں کے مطابق ایران علاقائی ممالک کی براہِ راست شرکت کے حق میں بھی نہیں ہے۔ادھر وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ رواں ہفتے متوقع بات چیت طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوگی اور امریکا سفارتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے مقام اور وقت سے متعلق معاملات پیچیدہ نہیں ہیں اور اس حوالے سے امریکا کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔ ان کے مطابق ترکیے، عمان اور خطے کے دیگر ممالک نے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے مئی 2023 سے تعطل کا شکار جوہری مذاکرات کو جمعے کے روز دوبارہ شروع کرنے کی تصدیق کی ہے، جن کے آغاز کے لیے ترکیے کو ابتدائی مقام قرار دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button