بین الاقوامی
Trending
فلسطین کے حق میں مظاہرے؛ ٹرمپ کا ہارورڈ یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی انتظامیہ ہارورڈ یونیورسٹی پر ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کر رہی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ مطالبہ ان وفاقی تحقیقات کے تناظر میں سامنے آیا ہے جس میں نیورسٹی کی پالیسیوں اور کیمپس کے ماحول کے یہود دشمن ہونے کا انکشاف کیا گیا تھا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہم اب ایک ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور مستقبل میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ہمارا کوئی مزید تعلق نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ رقم کس بنیاد پر طے کی گئی یا کن مخصوص نقصانات کے ازالے کے لیے مانگی جا رہی ہے۔ہارورڈ یونیورسٹی نے فوری طور پر صدر ٹرمپ کے اس نئے مطالبے پر کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔



