بچوں کی نازیبا تصاویر؛ فرانس میں ایکس کے دفاتر پر چھاپہ؛ ایلون مسک طلب

فرانس کے شہر پیرس میں پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے دفاتر پر چھاپا مارا اور مکمل تلاشی لی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس کا یہ اقدام سائبر کرائم سے متعلق جاری تحقیقات کے تحت اٹھایا گیا۔ جس میں متعدد سنگین الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس نے یہ کارروائی فرانسیسی سائبر کرائم یونٹ اور یورپی یونین پولیس ایجنسی یوروپول کی معاونت سے کی۔ابتدا میں الگورتھم کے ممکنہ غلط استعمال اور ڈیٹا ہینڈلنگ کے الزامات کی بنیاد پر ایکس کے خلاف یہ کیس جنوری 2025 میں شروع ہوا تھا۔۔بعد ازاں تحقیقات کا دائرہ کار بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جنسی تشدد کی تصاویر سمیت جنسی طور پر واضح ڈیپ فیک تصاویر تک پھیل گیا تھا۔علاوہ ازیں ہولوکاسٹ سے قطعی انکار جیسے جرائم بھی شامل کیے گئے جو فرانس میں قانونی طور پر جرم ہیں۔ان کے علاوہ ایکس پر خودکار نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا فراڈ کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔



