بین الاقوامی

ناروے؛ شہزادی کا غیر ازدواجی تعلق سے پیدا ہونے والا بیٹا زیادتی کیس میں گرفتار

ناروے کی ولی عہد شہزادی کے بیٹے ماریوس ہوئیبی کو زیادتی اور تشدد کے مقدمات میں گرفتار کرنے کے بعد آج عدالت میں پیش کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے کے شہر اوسلو کی ضلعی عدالت میں ولی عہد شہزادی کے بیٹے کو 38 الزامات کا سامنا تھا۔استغاثہ کے مطابق 2018 سے 2024 کے درمیان مبینہ جنسی زیادتیوں کے علاوہ ملزم پر گھریلو تشدد، حملہ، منشیات رکھنے، چاقو سے دھمکی دینے اور عدالتی پابندی کی خلاف ورزی جیسے الزامات بھی ہیں۔سماعت کے آغاز پر 29 سالہ ماریوس بورگ ہوئیبی نے عصمت دری کے چاروں الزامات سے انکار کر دیا۔ عدالتی کارروائی کا سلسلہ مارچ کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔عدالت نے نئے الزامات کے بعد اتوار کو گرفتاری کے پیش نظر انہیں دوبارہ جرم کے خدشے کی بنیاد پر ایک ماہ تک حراست میں رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ مقدمے کی کچھ کارروائی بند کمرے میں ہوگی۔یہ ٹرائل ایسے وقت شروع ہوا ہے جب ولی عہد شہزادی میٹ میٹ کا نام امریکا میں جاری جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں آنے پر شاہی خاندان پہلے ہی تنقید کی زد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button