بین الاقوامی
اپنی سرزمین یا فضائی حدود ایران کیخلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: آذربائیجان

آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیراموف کا کہنا ہے کہ اپنی سرزمین یا فضائی حدود ایران کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور کہا کہ آذربائیجان ہمیشہ ایسے اقدامات اور بیانات کی مخالفت کرتا ہے جو ایران یا خطے میں عدم استحکام کا باعث بنیں۔ادھر ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ امریکا کوئی فوری کارروائی کرے۔فوجی ترجمان نے مزید کہا اگر امریکا نے حملہ کیا تو جنگ کا دائرہ یقیناً پورے خطے کی جغرافیائی حدود تک پھیلے گا، صہیونی ریاست سے لے کر اُن ممالک تک جہاں امریکا کے فوجی اڈے موجود ہیں۔



