بین الاقوامی

روسی دارالحکومت ماسکو میں شدید برف باری، 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی برف باری سے گزشتہ 200 سال سے زائد کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ آبادی والے شہر میں شدید برف باری کے باعث مرکزی علاقوں میں سڑکوں پر برف کے بڑے ڈھیر لگ گئےجس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ماسکو کے اطراف میں چلنے والی مسافر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ گاڑیاں طویل ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے مطابق ’جنوری ماسکو میں سرد اور غیر معمولی طور پر زیادہ برفباری والا مہینہ رہا‘۔یونیورسٹی کے مطابق، ’29 جنوری تک ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی موسمیاتی آبزرویٹری میں تقریباً 92 ملی میٹر بارش اور برفباری ریکارڈ کی جا چکی ہے، جو گزشتہ 203 برسوں میں سب سے زیادہ ہے‘۔اس سے قبل رواں ماہ روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں شدید برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کی گئی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں عمارتوں کی دوسری منزل تک برف کے ڈھیر دکھائی دیے جبکہ سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر برف میں دب گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button