بین الاقوامی
Trending

امریکا میں برف باری نے قہر ڈھا دیا؛ 22 کروڑ افراد خون جما دینے والی سردی کا شکار

امریکا کے مختلف حصوں میں انتہائی طاقتور برفانی طوفان اور ٹھٹھرتی سردی نے معمولات زندگی کو ٹھپ کرکے رکھ دیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس سے لے کر نیو انگلینڈ تک 20 کروڑ سے زائد افراد شدید سردی کے انتباہات کی زد میں تھے۔ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کئی علاقوں میں یہ کڑاکے کی سردی پورا ہفتہ برقرار رہ سکتی ہے۔نیشنل ویدر سروس نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں شدید سرد ہوائیں ملک کے مشرقی دو تہائی حصے میں پھیل جائیں گی جہاں منفی درجہ حرارت اور ریکارڈ سردی کی توقع ہے۔ادارے کے مطابق خطرناک حد تک ٹھنڈی ہوائیں برقرار رہیں گی اور معمول سے کہیں کم درجہ حرارت فروری کے آغاز تک جاری رہ سکتا ہے۔بعض مقامات پر درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی نیچے پہنچ گیا اور متعدد افراد ہائپو تھرمیا کا شکار ہوگئے۔موسم کی خرابی اور شدت کا انداز کا اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ پورے ملک میں 12 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔امریکا کی کئی ریاستوں میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ اسکولز، دفاتر اور عوامی مقامات بند کیے جا چکے ہیں۔ لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button