ایک ڈالر کی قدر 15 لاکھ ایرانی ریال کے برابر ہوگئی

ایران میں جاری ملک گیر احتجاج اور مظاہروں کے دوران قومی کرنسی ریال مسلسل گراوٹ کے بعد آج سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک ریال کی قدر میں ریکارڈ کمی کے بعد ایک ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی 15 لاکھ ریال تک گر گئی۔ایرانی ریال کی یہ تاریخی گراوٹ ملک میں اقتصادی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے جو خاص طور پر اوپن مارکیٹ میں دیکھا جا رہا ہے۔ایرانی کرنسی کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں مسلسل کمی کی وجہ بین الاقوامی پابندیوں کے باعث تیل کی برآمدات میں کمی ہے۔جس سے ملک کے بیرونی ذخائر پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے اور ریال اب ڈالر کا مقابلہ نہ کرتے ہوئے مزید تیزی سے گر رہا ہے۔حکومت کے اقتصادی پالیسی فیصلوں نے آزاد مارکیٹ اور سرکاری نرخوں میں فرق بڑھا دیا، جس نے کرنسی کی بے قاعدگی کو مزید خراب کیا۔یاد رہے کہ ایرانی کرنسی ریال کی قدر گزشتہ برس سے تیزی سے کم ہونا شروع ہوئی تھی جب ایک ڈالر کی قیمت 8 لاکھ ساڑھے 17 ہزار ریال تھی۔



