بین الاقوامی

بھارتی ایئرلائنز کا سنگین بحران، انڈیگو کی پرواز کو 5 روز میں دوسری مرتبہ بم کی دھمکی

بھارت میں فضائی سلامتی اور قومی ایئرلائنز کی مالی حالت سنگین بحران کی واضح تصویر پیش کر رہی ہے جہاں انڈیگو کی پرواز کو 5 روز میں دوسری مرتبہ بم کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی سے پونے جانے والی انڈیگو کی پرواز کو صرف 5 دنوں میں دوسری مرتبہ بم کی دھمکی موصول ہوئی، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے فوری طور پر ایپرن کنٹرول کو اطلاع دی، جس کے بعد طیارے کو آئسولیشن بے میں منتقل کر دیا گیا۔رواں ہفتے کے دوران ہی انڈیگو کی ایک اور پرواز کو سکیورٹی دھمکی کے بعد لکھنؤ منتقل کیا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق ایک ہی روٹس پر بار بار بم دھمکیاں بھارتی فضائی سلامتی کے نظام کی کمزوری کو بے نقاب کر رہی ہیں جبکہ ان واقعات کو حکومتی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کی منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی جریدے بلومبرگ نے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کے برعکس اصل معاشی اور انتظامی بحران کو منظرِ عام پر لایا ہے اور رپورٹ میں بتایا کہ ایئر انڈیا لمیٹڈ کو رواں مالی سال میں ریکارڈ سالانہ خسارے کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button