بین الاقوامی
Trending

سعودی شہزادے فیصل بن ترکی انتقال کرگئے؛ مسجد الحرام میں نماز جنازہ ادا

شہزادہ فیصل بن ترکی مکہ مکرمہ میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوانِ شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل بن ترکی کا انتقال گزشتہ روز ہوا تھا۔اُن کی نمازِ جنازہ مسجد الحرام میں ادا کی گئی، جس میں شاہی خاندان، اعلیٰ حکام، علما اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔شہزادہ فیصل بن ترکی کی نمازہ جنازہ مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے پڑھائی۔سعودی ایوانِ شاہی کے بیان میں شہزادہ فیصل بن ترکی کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی اپیل کی گئی ہے۔مرحوم فیصل بن ترکی ایک جہاندیدہ شخصیت تھے۔ جو فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا کرتے تھے۔ وہ شاہی خاندان اور عوام میں یکساں مقبول تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button