بین الاقوامی

اقتدار کے محض 3 ماہ بعد جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم نے اسمبلی تحلیل کردی

جاپانی وزیرِاعظم سَنائے تاکائیچی نے کہا ہے کہ اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے کہ آیا مجھے وزیرِاعظم رہنا چاہیے یا نہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم سَنائے تاکائیچی نے بتایا کہ اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کرانے کا مقصد اکثریت حاصل کرکے پارلیمان میں آنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات، دفاعی پالیسیوں میں تبدیلی اور سخت امیگریشن قوانین جیسے اقدامات کے نفاذ کے لیے اسمبلی میں اکثریت درکار ہوتی ہے۔جاپانی وزیرِاعظم تاکائیچی نے مزید کہا کہ اسی مقصد کے لیے وہ اپنی سیاسی ساکھ داؤ پر لگا کر عوام سے اکثریتی مینڈیٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔اسمبلی کے تحلیل اور 8 فروری کو الیکشن کرانے کے اعلان کے بعد ایوانِ زیریں کی 465 نشستوں کے لیے 12 روزہ انتخابی مہم کا آغاز ہوگیا۔یاد رہے کہ 2024 کے انتخابات میں حکمراں اتحادی جماعتوں کو معمولی اکثریت ملی تھی جب کہ ایوانِ بالا میں حکومت کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button