بین الاقوامی

ترکیہ میں غیر قانونی افغانیوں کے خلاف کارروائی تیز، 18 افراد گرفتار

ترکیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ترک حکام نے رہائشی دستاویزات نہ ہونے پر 18 افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا ہے۔یہ کارروائیاں امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس بھی ترکیہ میں 42 ہزار سے زائد غیر قانونی افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے متعدد کو ملک بدر کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے علاوہ پاکستان، ایران، امریکا، برطانیہ اور کئی یورپی ممالک میں بھی غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ بعض ممالک نے افغان شہریوں کے لیے ویزہ پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔کئی ممالک میں سکیورٹی خدشات اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں کو ملک بدری کی بڑی وجوہات قرار دیا جا رہا ہے۔ حالیہ برسوں میں امریکا اور یورپ میں پیش آنے والے بعض پرتشدد واقعات کے بعد افغان شہریوں کی سکیورٹی اسکریننگ اور نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ادھر ایران نے بھی سرحدی علاقوں میں غیر قانونی دراندازی کی کوششوں کے تناظر میں افغان شہریوں کے خلاف سخت اقدامات کیے ہیں اور بڑی تعداد میں افراد کو واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق افغانستان کی موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کے باعث خطے اور دیگر ممالک کو امیگریشن اور سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں مختلف ریاستیں اپنی پالیسیوں پر نظرِ ثانی کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button