بین الاقوامی
Trending
عوام بدلہ لینے کیلیے جن قاتلوں کو یاد رکھیں گے وہ ٹرمپ اور نیتن یاہو ہیں؛ ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تازہ دھمکی پر ایران کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں شدت آتی جا رہی ہے جہاں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ لفظی حملے کیے جا رہے ہیں۔اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت دھمکی پر جواب دینے ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ اور سینئر ایرانی رہنما علی لاریجانی سامنے آئے ہیں۔علی لاریجانی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی عوام کے اصل قاتل خود امریکا اور اسرائیل کی قیادت ہے۔



