بین الاقوامی

لاس اینجلس: ایرانی حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران ٹرک کی ٹکر سے متعدد مظاہرین زخمی

امریکی شہر لاس اینجلس میں ایرا نی حکومت کے خلاف مظاہرے کے دوران ٹرک کی ٹکر سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق واقعے میں زخمی افراد میں سے کچھ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں مرنے والوں کی یاد میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں 14 روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق 2 ہفتے سے جاری مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔لیکن امریکی انسانی حقوق تنظیم ایچ آر اے این اے کا دعویٰ ہے کہ ایران میں 2 ہفتے سے جاری مظاہروں میں 490 مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button