بین الاقوامی
برطانیہ میں شدید سردی، برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کی وارننگ جاری

برطانیہ میں شدید سردی ، برف باری اور یخ بستہ ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ برطانیہ میں شدید سردی اور برف باری کے باعث ہزاروں افراد اب بھی بجلی سے محروم ہیں۔ ملک کے بیشتر حصوں میں یلو وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ اسکاٹ لینڈ اور شمالی انگلینڈ میں بھی اسی نوعیت کی وارننگ آج کے لیے بھی جاری کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ 12 کاؤنٹیز میں 11 انچ برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جنوری کو پورے برطانیہ میں موسمِ سرما کی شدت بڑھ جائے گی، سب سے زیادہ برف باری وسطی اور شمالی اسکاٹ لینڈ میں متوقع ہے۔



