بین الاقوامی
حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردار ہونےکو تیار ہے: باسم نعیم

حماس کے سیاسی بیورو کے عہدیدارباسم نعیم نے کہا ہےکہ حماس غزہ میں بااختیار فلسطینی حکومت کے قیام کے بعد دستبردارہونےکو تیار ہے۔ایک بیان میں باسم نعیم نے کہا کہ حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بعد غزہ جنگ بندی معاہدہ بین الاقوامی منصوبہ بن گیا ہے اور غزہ جنگ بندی معاہدے کو اب رکاوٹوں کا سامنا ہے۔باسم نعیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اپنے وعدوں سے مکر رہے ہیں، جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں شہادتیں ہوچکی ہیں۔واضح رہے کہ غزہ میں 10 اکتوبر 2025 کی جنگ بندی کے بعد سے 400 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔



