بین الاقوامی
Trending

ڈیلسی روڈریگز نے وینزویلا کے عبوری صدر کا حلف اٹھا لیا، مادورو کے بیٹے نے حمایت کردی

وینزویلا کی نائب صدر اور وزیر برائے تیل ڈیلسی روڈریگز نے ملک کی عبوری صدر کے طور پر باضابطہ حلف اٹھا لیا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب معزول صدر نکولس مادورو منشیات کے الزامات کے تحت نیویارک کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔مادورو کو ہفتے کے آخر میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی ایک ڈرامائی فوجی کارروائی کے دوران اقتدار سے ہٹا کر امریکا منتقل کیا گیا تھا۔56 سالہ ڈیلسی روڈریگز سے حلف ان کے بھائی جارج روڈریگز نے لیا، جو وینزویلا کی قومی اسمبلی کے سربراہ ہیں۔ ڈیلسی روڈریگز کو حکمران جماعت سے مضبوط وابستگی اور نجی شعبے سے قریبی تعلقات رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے۔اسی روز قومی اسمبلی کے 283 ارکان نے بھی حلف اٹھایا، جو گزشتہ برس مئی میں منتخب ہوئے تھے۔ تاہم حزبِ اختلاف کی نمائندگی محدود رہی کیونکہ اپوزیشن کے بڑے حصے، جن میں نوبل انعام یافتہ رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کے حامی شامل ہیں، انہوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button