بین الاقوامی
Trending

نیتن یاہو کی امریکا میں ٹرمپ سے ملاقات، غزہ پر بڑا فیصلہ متوقع

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پیر کے روز امریکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔اسرائیلی حکام کے مطابق نیتن یاہو آج امریکا روانہ ہوں گے اور ایک روز بعد فلوریڈا میں ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔یہ رواں سال کے دوران نیتن یاہو کا ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا کا پانچواں دورہ ہوگا۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ اور علاقائی ثالث اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دسمبر کے وسط میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو ممکنہ طور پر کرسمس کی تعطیلات کے دوران ان سے ملاقات کے لیے فلوریڈا آئیں گے، تاہم اس وقت ملاقات کا باقاعدہ شیڈول طے نہیں ہوا تھا۔اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق ملاقات میں خطے سے متعلق کئی اہم امور زیرِ بحث آئیں گے، جن میں ایران کا ایٹمی پروگرام، اسرائیل اور شام کے درمیان ممکنہ سیکیورٹی معاہدہ، لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی، اور غزہ جنگ بندی معاہدے کے آئندہ مراحل شامل ہیں۔اکتوبر میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت اب تک سست روی کا شکار ہے۔ دونوں فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کر رہے ہیں، جبکہ ثالثوں کو خدشہ ہے کہ اسرائیل اور حماس دونوں ہی عمل درآمد میں تاخیر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button