بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی مالکن خاتون وکیل کو اہم عہدے پر تعینات کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیوٹی پارلر کی چین چلانے والی خاتون وکیل مورا نامدار کو اہم عہدے پر تعینات کردیا۔مورا نامدار کو اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے قونصلر معاملات کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جس میں وہ ویزا منظوری، سفری قوانین، پاسپورٹ جاری اور منسوخ کرنے جیسے اہم فیصلے کریں گی۔مورا نامدار نہ صرف تجربہ کار وکیل ہیں بلکہ وہ ٹیکساس میں اپنی بیوٹی پارلرز کی چین بھی چلاتی ہیں، وہ پہلے بھی ٹرمپ کے پہلے دور میں عارضی طور پر اسی شعبے میں کام کر چکی ہیں۔کچھ حلقوں نے ان کے نامزد ہونے پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ بیوٹی بزنس چلاتی ہیں تاہم انکے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ قانون دان بھی ہیں اور پہلے بھی اس شعبے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button