بین الاقوامی
Trending

امریکی صدر نے اپنے نام کے جدید جنگی جہاز ’ٹرمپ کلاس‘ بنانے کا اعلان کردیا

ڑامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کے لیے ایک نئی اور جدید جنگی جہازوں کی کلاس کا اعلان کیا ہے، جسے ان کے نام پر ’’ٹرمپ کلاس‘‘ کہا جائے گا۔یہ اعلان انہوں نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مار-اے-لاگو میں کیا، جہاں امریکی دفاعی حکام بھی موجود تھے۔صدر ٹرمپ کے مطابق ابتدائی طور پر اس کلاس کے دو جنگی جہاز تیار کیے جائیں گے، تاہم مستقبل میں ان کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ جہاز امریکی تاریخ کے سب سے بڑے اور طاقتور جنگی بحری جہاز ہوں گے اور سطحِ سمندر پر لڑائی کے لیے انتہائی مہلک صلاحیتوں کے حامل ہوں گے۔ٹرمپ نے بتایا کہ ان جہازوں کا وزن 30 ہزار سے 40 ہزار ٹن کے درمیان ہوگا اور ان میں جدید میزائل، بھاری توپیں، لیزر ہتھیار اور ہائپرسونک میزائل نصب کیے جائیں گے۔ ان کے مطابق یہ جہاز جوہری صلاحیت رکھنے والے سمندری کروز میزائل بھی لے جا سکیں گے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ خود بھی ان جہازوں کے ڈیزائن میں دلچسپی لیں گے، کیونکہ وہ امریکی بحری جہازوں کو طاقت کے ساتھ خوبصورتی کی علامت بھی بنانا چاہتے ہیں۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ آیا یہ نئے جنگی جہاز چین کے مقابلے کے لیے بنائے جا رہے ہیں، تو انہوں نے کہا کہ یہ کسی ایک ملک کے خلاف نہیں بلکہ امریکا کے مجموعی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہیں۔امریکی بحریہ اس وقت جہازوں کی تعداد کے معاملے میں چین سے پیچھے ہے، اور ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ امریکا کو ایک بار پھر دنیا کی سب سے طاقتور بحری قوت بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button