بین الاقوامی
Trending

امریکا کا وینزویلا کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز پر قبضہ، کشیدگی میں اضافہ

امریکا نے وینزویلا کے ساحلی پانیوں کے قریب ایک اور تیل بردار جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ کارروائی ہفتے کے روز عمل میں آئی۔یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا آنے اور وہاں سے روانہ ہونے والے پابندی کی زد میں موجود تیل بردار جہازوں کے خلاف ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ تازہ اقدام کو اسی پالیسی کا تسلسل قرار دیا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکا اس وقت وینزویلا کے صدر نکولس مادورو پر دباؤ بڑھانے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے، جبکہ خطے میں امریکی فوجی موجودگی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔وینزویلا کی جانب سے اس تازہ امریکی کارروائی پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماضی میں کاراکاس حکومت امریکا پر وینزویلا کے تیل وسائل پر قبضے اور انہیں غیر قانونی طور پر ہتھیانے کے الزامات عائد کرتی رہی ہے۔واضح رہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران یہ دوسرا موقع ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے قریب کسی تیل بردار جہاز کو ضبط کیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button