
غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بدستور جاری ہیں، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔رپورٹ کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فضائی حملے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ غزہ شہر میں بے گھر فلسطینیوں کے ایک تربیتی مرکز پر حملے کے نتیجے میں 6 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ 10 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں 400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔



