بین الاقوامی
Trending

امریکی صدر نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کردئیے

امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے 900 ارب ڈالر کے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دئیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دفاعی پالیسی کے بل پر دستخط کے بعد بل قانون بن گیا ہے۔اس سلسلے میں ترجمان وائٹ ہاؤس اینا کیلی کاکہنا ہے کہ ٹرمپ نے ایک ایسے بل پر دستخط کیے جو امریکی فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافہ کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بل امریکا کے "پیس تھرو اسٹرینتھ ایجنڈا” اور "گولڈن ڈوم” کے فضائی اور میزائل دفاعی نظام کے لیے فنڈز فراہم کرتا ہے۔دوسری جانب قانون سازوں کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ آنے والے سال کے لیے ملک کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے ترجیحی علاقوں کا تعین کرتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button